Sunday, May 19, 2024

سندھ بھر میں آکسیجن سلنڈرز کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ

سندھ بھر میں آکسیجن سلنڈرز کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ
June 22, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ بھرمیں آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں اور گیس کی ری فلنگ کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا  جس کے بعد کورونا کے مشتبہ اور دمہ کے امراض میں مبتلا مریضوں کو اب سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ، جوسلنڈ سات آٹھ ہزار روپے میں ملتا تھا اب پچیس ہزار روپے میں مل رہاہے۔

کوروناوائرس کےوار سے ہی  شہری  بےحال ہیں جب کہ اب  آکسیجن سلنڈر کا حصول بھی دشوار ہوگیا ، جوآکسیجن سلنڈ ر سات سے آٹھ ہزار روپے میں ملتا تھااب پچیس ہزار تک پہنچ گیاہے ، ری فیلنگ چارجز میں بھی کئی گناہ اضافہ کردیاگیا۔

گھروں میں آئسولیٹ کورونا کےمریض ہوں یا دمہ کےشکارمریض ان کے پیارے پریشان حال گھوم رہےہیں ، دوسری جانب آکسیجن گیس فروخت کرنے والے کہتےہیں  انہیں بھی سلینڈر اور گیس مہنگی مل رہی  ہے ۔

شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہےوہ صورتحال کا نوٹس لیں تاکہ قیمتی زندگیاں بچائی جاسکیں۔