Thursday, April 25, 2024

سندھ بھر میں 16 جولائی سے بند اسکول آج سے کھل گئے

سندھ بھر میں 16 جولائی سے بند اسکول آج سے کھل گئے
August 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ بھر میں 16 جولائی سے بند اسکول آج سے کھل گئے۔  

کراچی سمیت سندھ بھر میں تقریبا پینتالیس روز بعد تعلیمی ادارےکھلےتو طالب علم ہنسی خوشی چلےآئے۔ کورونا ایس اوپیز کے تحت طالب علموں نے چہروں پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔

تعلیمی ادارے پچاس فیصد حاضری کےساتھ کھولےگئےہیں، یعنی آج جو طالب علم اسکول آئےہیں کل ان کی چھٹی ہوگئی۔

حیدرآباد میں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے۔ طویل چھٹیوں سےتنگ بچے اسکول آنے پرخوش نظرآئے۔ یہاں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد دیکھائی دیا۔ بچوں نے چہروں پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔

سکھرمیں بھی پچاس فیصد حاضری کےساتھ تعلیمی عمل بحال ہوگیا۔ اسکول اور کالجز کھل گئے۔ طالب عمل چہروں پرماسک لگے اسکول پہنچے۔ طالب علموں کا ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا۔

نواب شاہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی آج سے تعلیمی عمل بحال ہوگیا۔ پچاس فیصد حاضری کےساتھ تعلیمی ادارےکھل گئے۔ یہاں بھی کورونا وائرس سے بچاو کی ایس او پیز پر عملدرآمد نظرآیا۔