Thursday, March 28, 2024

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر کنٹرول کی کوشش ، اتھارٹی کے معاملات نو رکنی کمیٹی کے سپرد

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر کنٹرول کی کوشش ، اتھارٹی کے معاملات نو رکنی کمیٹی کے سپرد
August 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر مکمل کنٹرول کی کوشش کے باعث سندھ حکومت نے اتھارٹی کے معاملات نو رکنی کمیٹی کے سپرد کر دیئے۔ ایس بی سی اے کو ڈی جی کے بجائے کمیٹی کے ذریعے چلایا جائے گا۔ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو کمیٹی کے سربراہ بنایا گیا ہے۔ کمیٹی بننے سے ڈی جی ایس بی سی اے کے اختیارات ختم ہو جائینگے۔ کمیٹی سندھ بھر میں ہائی رائز بلڈنگز کے پلانز، ایس بی سی اے افسران کی کارکردگی سمیت اہم معاملات کو مانیٹر کرنے اور فیصلہ سازی کرے گی۔ کمیٹی میں سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داور، چیئرمین پاکستان انجینرنگ کونسل، چیئرمین پاکستان آرکیٹکٹس ڈیزائن پلاننگ کونسل، چیئرمین آباد اور این جی او سے تعلق رکھنے والی امبر علی بھائی شیری شامل ہونگے۔