Friday, May 17, 2024

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی تجاوزات کیخلاف متحرک ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی تجاوزات کیخلاف متحرک ہوگئی
September 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ڈنڈا اٹھالیا  ، سرجانی ٹاؤن میں تعمیراتی کمپنی کی جانب سے نقشہ کیخلاف بنائی گئی عمارتیں گرادیں جبکہ نارتھ ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے  گلی محلوں میں کارروائیوں کے بعد بڑی مچھلیوں کا بھی شکار کھیلنا شروع کر دیا ۔ سرجانی ٹاؤن میں تعمیراتی کمپنی نے نقشہ کیخلاف عمارتیں بنائیں  ، ایس بی سی اے حکام بھاری مشینری کے ساتھ پہنچ گئے  اور تعمیرات گرادیں  ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام نے چند روز پہلےکمپنی کا دفتر بھی سیل کیا تھا  ، عدالتی حکم پر غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے میں تیزی آگئی۔ ڈی جی ایس بی سی اے کی ہدایت پر نارتھ ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کرنےوالوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔