Saturday, April 27, 2024

سندھ بلوچستان بارڈر پر حفاظتی اقدامات سخت‘ اندرون سندھ آپریشن کا فیصلہ

سندھ بلوچستان بارڈر پر حفاظتی اقدامات سخت‘ اندرون سندھ آپریشن کا فیصلہ
September 20, 2016
کراچی (92نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے دہشت گردی کاخطرہ‘ سندھ بلوچستان بارڈر پر حفاظتی اقدامات سخت۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ایک عرصے سے پاکستان میں اپنے مذموم مقاصد جاری رکھے ہوئے ہے۔ ”را“ کی جانب سے دہشت گردی کرائے جانے کے خدشے کے پیش نظر سندھ بلوچستان بارڈر پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ”را“ قوم پرست اور سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کو استعمال کر سکتی ہے۔ بلوچستان سے آنے والی ہر گاڑی کی چھان بین ہو گی۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے اندرون سندھ کے علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔