Thursday, September 19, 2024

سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس آج طلب

سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس آج طلب
August 12, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) ملک کی تین صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس آج طلب کر لئے گئے ، اجلاس میں  نومنتخب ارکان اسمبلی حلف لیں گے۔ سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں  کے اجلاس آج طلب کئے گئے ہیں  جب کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی  اسمبلیوں میں  پی ٹی آئی کی عددی حیثیت  زیادہ  ہے جس کے باعث دونوں صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے امکانات روشن ہیں ۔ سندھ اسمبلی میں  پاکستان پیپلزپارٹی کو دیگر جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے جس کے باعث سندھ میں ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی حکومت بننے کے امکانات ہیں  جب کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نامزدکیاگیا ہے ۔ بلوچستان میں بی اے پی کو عددی اکثریت حاصل ہے   اور اپنے اتحادیوں کی مدد سے وہ  صوبے کی حکمرانی کا تاج سر پر سجانے کی پوزیشن میں ہے ۔ پشاور اسمبلی میں محمود خان کو وزیر اعلٰی نامزد جبکہ عاطف خان اور شہرام ترکئی کو سینئر وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔