Saturday, April 27, 2024

سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا سے متعلق بہتری نظر نہیں آرہی ، اسد عمر

سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا سے متعلق بہتری نظر نہیں آرہی ، اسد عمر
July 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا سے متعلق بہتری نظر نہیں آرہی۔ وہاں بہتری کیلئے مزید کام کرنا ہو گا۔ ملک بھر میں کورونا کے وار جاری لیکن حکومت کا کیسز میں کمی کا دعویٰ ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو مؤثر قرار دے دیا۔ سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال بھی اٹھا دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کے مریضوں میں کمی آئی۔ وینٹی لیٹر پر جون کی نسبت کورونا کے کم مریض ہیں۔ وائرس سے اموات میں کمی پر خوشی ہے۔ سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال بھی اٹھا دیا اور کہا سندھ خصوصی طور پر کراچی میں کورونا کیسزمیں کمی  نہیں آرہی۔ انتظامی کارروائی نہیں کریں گے تو جولائی تک 12 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ادھر کورونا کےخلاف 2  فرنٹ لائن سولجرز بھی جاں بحق ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی آزاد کشمیر کے ڈاکٹر اخلاق  پمز اسپتال اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ سول اسپتال کراچی کے بچوں کی نرسری کے انچارج ڈاکٹر آفتاب میمن بھی کورونا سے چل بسے۔ ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس مزید 78 جانیں نگل گیا۔ اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 551 ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 4 ہزار 87 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21  ہزار 896 تک جا پہنچی جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 13 ہزار 626 ہو گئی ہے۔