Thursday, April 25, 2024

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کاچیئرمین گرفتار

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کاچیئرمین گرفتار
May 22, 2019
کراچی ( 92 نیوز) قومی خزانہ ہڑپ کرنے والی بڑی مچھلیوں کے گرد گھیرا تنگ  ہو گیا ، نیب نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی  کے چیئرمین خورشیدانور جمالی کو حراست میں لے لیا  ۔ ذرائع کے مطابق خورشید جمالی سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈس پیچ کمپنی میں کنسلٹنٹ بھی رہے ، نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والے دو افراد بھی  حراست میں لے لئے گئے ۔ ذرائع کےمطابق سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید انور جمالی کوگرفتارکرلیا،ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا گیا جبکہ نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید جمالی کو نیب تحقیقات کا سامنا تھا،خورشید جمالی سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈس پیچ کمپنی میں کنسلٹنٹ بھی رہ چکے ہیں  ۔