Saturday, April 27, 2024

سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے 52 گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف ہو گیا

سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے 52 گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف ہو گیا
September 7, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے 52 گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پونے پانچ کروڑ روپے کے قریب گھوسٹ اسکولوں کو بجٹ بھی جاری کیا گیا۔ تمام اسکول این جی اوز اور نجی شعبہ کی نگرانی میں چل رہے تھے۔ ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن ناہید شاہ درانی نے بجٹ کی واپسی کے لئے نیب اور اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا۔ بتایا کہ کراچی میں تین، حیدرآباد میں پانچ، بدین میں دو، سجاول میں تین، قمبر میں پانچ، لاڑکانہ میں چار، دادو میں 19، تھرپارکر میں تین گھوسٹ اسکول تھے۔