Sunday, April 28, 2024

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں گھوسٹ اسکولوں کیخلاف اینٹی کرپشن کی انکوائری مکمل

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں گھوسٹ اسکولوں کیخلاف اینٹی کرپشن کی انکوائری مکمل
October 28, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں گھوسٹ اسکولوں کیخلاف اینٹی کرپشن کی انکوائری مکمل کر لی گئی۔ 18 اسکول مالکان نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا جن کیخلاف اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کرنے کی سفارش کر دی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری رپورٹ چیف سیکریٹری کو ارسال کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھوسٹ اسکول مالکان 4 کروڑ 7 لاکھ روپے واپس کرنے کیلئے تیار نہیں جن کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی جائے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 گھوسٹ اسکول مالکان نے صرف 34 لاکھ روپے کے چیک جمع کروائے ہیں۔