Sunday, September 8, 2024

سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق

سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق
January 19, 2016
  کراچی(92نیوز)سندھ کی اپیکس کمیٹی  کے اجلاس میں قیام امن کے لیے  اہم فیصلے کرلئے گئے ڈی جی رینجرز، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ نے امن و امان سمیت دیگر امورپربریفنگ دی۔مشیرِ اطلاعات مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن  ہر حال میں جاری رہے گا۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس  سندھ کے بڑے ایک بار پرسر جوڑ کر بیٹھے اور ہوئے اہم فیصلے بریفنگ دیتے ہوئے  مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیونے بتایا کہ   گواہوں کے تحفظ کے لیے سیف ہاؤسز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ  پچیس کیس ملٹری کورٹس بھیجے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس آرمی ایریا میں بنائی جائیں گی  مذہبی رواداری کے لیے ضلعی سطح پر امن کمیٹیاں بنا رہے ہیں۔ مشیر طلاعات سندھ بولے عقیل کریم ڈھیڈی کیس کے حوالے سے کمیٹی بنائی جا رہی ہے اداروں کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ڈاکٹر عاصم کی وجہ سے رینجرز سے کوئی ناراضی نہیں ہے۔ چوہدری نثآر ہمارے وزیر داخلہ ہیں ان سے کوئی اختلاف نہیں آئے تو استقبال کریں گے