Tuesday, April 23, 2024

سندھ اور کے پی کے نے این ایف سی کا اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کردیا

سندھ اور کے پی کے نے این ایف سی کا اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کردیا
August 29, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ اورخیبر پختونخوانے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کردیا، وزیر اعلیٰ  مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق سنجیدگی دکھائے تو چھ ہفتوں میں این ایف سی ایوارڈ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاک چین اکنامک ایکسپو کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن پر وفاق اور صوبوں کے درمیان مذاکرات فوری طور پر شروع کیے جائیں، اگر وفاقی حکومت چاہے تو نیا این ایف سی ایوارڈ چھ ہفتوں میں تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں سندھ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرشامل کیا جائے سندھ کے پاس لوڈ شیڈنگ کا حل ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے تاہم کسی بھی ایسی جماعت پر پابندی لگنی چاہیے جو پاکستان کے خلاف ہو۔