Saturday, April 20, 2024

سندھ اور پنجاب میں شوگر ملز نہ چلانے پر کاشتکاروں کا احتجاج

سندھ اور پنجاب میں شوگر ملز نہ چلانے پر کاشتکاروں کا احتجاج
November 21, 2017

خیرپور (92 نیوز) گمبٹ میں قومی شاہراہ پر کاشتکاروں کا شوگر ملز نہ چلانے پر سندھ حکومت کیخلاف بائیس گھنٹے سے دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے باعث کراچی سے پنجاب آنے والی ٹریفک بلاک ہو گئی ہے۔

شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کاشتکاروں نے کہا کہ گنے کا ریٹ پنجاب کے برابر کرنے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

ادھر جھنگ میں بھی گنے کی خریداری شروع نہ ہونے پر کاشتکار پنجاب حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین نے جھنگ کے مقام پر ملتان روڈ ملوآنہ موڑبند کر دیا اور حکومت کےخلاف نعرےبازی کی۔ احتجاج کے باعث ملتان،لیہ،بھکر اور جھنگ روڈ ٹریفک کیلئےبند ہو کر رہ گئی ہے۔