Thursday, April 25, 2024

سندھ اور پنجاب میں رواں ہفتے خریداری کا آج آخری دن

سندھ اور پنجاب میں رواں ہفتے خریداری کا آج آخری دن
May 14, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ اور پنجاب میں رواں ہفتے خریداری کا آج آخری دن ہے۔ کراچی، لاہور سمیت دیگر شہروں کی مارکیٹوں اور دکانوں پر عوام کا ہجوم دیکھنے میں آیا۔ ایس او پی کی خلاف ورزری پر گذشتہ روز سیل کی گئی مارکیٹس آج بند رہیں۔ زینب مارکیٹ کے دکاندار اس امید پرمارکیٹ پہنچے کہ شاہد دکانیں کھلنےکی اجازت مل جائے لیکن پولیس نے انہیں دکانیں نہیں کھولنے دیں۔ دوسری جانب جو بازار اور مارکیٹیں آج کھلی ہیں وہاں بھی ایس او پی کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔ جامعہ کلاتھ مارکیٹ میں خریداروں کا خاصا رش دیکھنےمیں آیا۔ کورونا سے بچوں کو خطرہ ہے لیکن خواتین بچوں کے ساتھ خریداری کرتی نظر آئیں۔ ایس او پی پر عملدرآمد نہ ہونے پر دکاندار بے بس نظر آئے اور کہا کہ رش زیادہ ہے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تاجر رہنما جمیل پراچہ نہ کہا کہ ایس او پی پر عملدرآمد کی تمام ذمہ داری دکانداروں کی نہیں انتظامیہ بھی اپنا کردار ادا کرئے۔ رواں ہفتے لاک ڈاون میں نرمی کا آج آخری دن ہے۔ جمعے سے اتوار تک مکمل لاک ڈاون ہو گا۔ دکانیں مارکیٹیں اور بازار بند ہونگے۔ صرف مخصوص دکانیں ہی کھلی رہیں گی۔