Friday, April 19, 2024

سندھ اور پنجاب میں تباہی کی بڑی وجہ پولیس میں سیاسی بھرتیاں ہیں ،معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشتگردوں کا خاتمہ ہونا چاہیے:عمران خان

سندھ اور پنجاب میں تباہی کی بڑی وجہ پولیس میں سیاسی بھرتیاں ہیں ،معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشتگردوں کا خاتمہ ہونا چاہیے:عمران خان
May 13, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سانحہ صفورا چورنگی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں تباہی کی بڑی وجہ پولیس میں سیاسی بھرتیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ خود کہہ رہے ہیں کہ اُنہیں بھرتیوں کے بارے میں کچھ علم نہیں اس لئے ضروری ہے کہ  نیب سے ان بھرتیوں کی تحقیقات کرائی جائیں جنہوں نے غلط بھرتیاں کیں اُن کوسزا دینی چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ قوم دہشت گردوں سے تنگ آ چکی،معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کا ہر صورت خاتمہ ہونا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں اتحاد کی ضرورت ہےپوری قوم کو دہشت گردوں کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جانا چاہیے۔ عمران خان نے اس موقع پر اپنی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کرنے والے خیبر پختونخوا کے ملازموں کو مستقل کرنے کا اعلان بھی کیا۔