Sunday, September 8, 2024

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ نومبر میں ہوگا

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ نومبر میں ہوگا
August 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نومبر میں کرائیں گےصوبوں میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرائیں گے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نومبر میں کرائیں گے۔ صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرائے جائیں گے ،بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ نومبر کے پہلے ہفتے آخری مرحلہ وسط دسمبر میں ہوگا۔ انتخابات کے حوالے سے ہماری تیاریاں مکمل ہیں،الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں سیلاب اور دیگر وجوہات کی بنا پر عملے کی دستیابی میں مشکلات ہیں کچھ اضلاع میں نومبر میں الیکشن کرادیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کا عمل 19 دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔