Friday, March 29, 2024

سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش ، سنجاوی شہر اور گردونواح میں بادل کھل کر برسے

سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش ، سنجاوی شہر اور گردونواح میں بادل کھل کر برسے
May 21, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ سنجاوی شہر اور گردونواح میں بھی بادل کھل کر برسے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش نے درجہ حرارت گرا دیا۔ سنجاوی میں موسلا دھار بارش سے  ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد میں بھی بادل کھل کر برسے۔ قمبر اور اطراف میں ابر رحمت برسنے سے مرجھائے چہر ے کھل اٹھے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم کوئٹہ، قلات، ژوب، سکھر، لاڑکانہ، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، سرگودھا، ساہیوال اور ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔