Wednesday, May 1, 2024

سندھ : اسٹریٹ کرمنلزاورمنشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

سندھ : اسٹریٹ کرمنلزاورمنشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ
November 3, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں صوبائی اپیکس کمیٹی نے شہر سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کا ٹاسک ایڈیشنل آئی جی کراچی کو دے دیا۔ چار ہزار پولیس اہلکاروں کی فوج سے ٹریننگ کرانے کابھی فیصلہ۔ مولابخش چانڈیو کہتے ہیں پانامہ لیکس پر وزیراعظم اور عمران خان کے درمیان مک مکاہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاو ¿س کراچی میں بڑوں کی بیٹھک ہوئی۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مراد علی شاہ نے صدارت کی کرسی سنبھالی اور بولے پیسے کا کوئی مسئلہ نہیں۔ پیسے کا بندوبست کرنا میرا کام ہے آپ لوگ کراچی کو دنیا کا پرامن ترین شہر بنائیں۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکاءکو بتایا گیا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزم بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں اور کمزور پراسیکیوشن کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 14 سو ملزم رہا ہوگئے۔ منشیات فروش بھی اسٹریٹ کرمنلز کی مدد کر رہے ہیں۔ کمیٹی نے اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔ شام‘ عراق اور افغانستان سے کراچی لوٹنے والے تمام افراد اور مدارس کے طلبہ کی فہرست بنانے کی ذمہ داری ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی کو دے دی گئی۔ مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ چار ہزار پولیس اہلکاروں کو آرمی سے ٹریننگ کروانے اور شہر میں دس ہزار نئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منظوری بھی دی گئی۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سندھ پولیس نے غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات اور فارنزک لیب کے لیے ڈی ایچ اے میں چار سو گز کے پلاٹ کی فرمائش بھی کی۔