Wednesday, April 24, 2024

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کورنگی کراچی میں پولنگ کا وقت شروع

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کورنگی کراچی میں پولنگ کا وقت شروع
January 27, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کورنگی کراچی کا ضمنی میدان سج گیا، پولنگ کا وقت شروع ہو گیا۔ ووٹنگ شام پانچ بجے تک  بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم، پی ٹی آئی ، پی ایس پی اور پی پی پی کے امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے ایک سو انچاس پولنگ اسٹیشنز اور پانچ سو چھیانوے پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ دو لاکھ چالیس ہزار سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی حاصل ہو گا۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ مکمل ہوگئی۔ انتخابی سامان کی ترسیل بھی کر دی گئی۔ انتخابی عمل میں اکیس سو سے زائد انتخابی عملہ پولنگ ڈیوٹی دے رہا ہے۔ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کےاندر اور باہر رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ضمنی انتخاب کے دن رینجرز افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہیں۔