Saturday, May 18, 2024

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی
January 25, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی۔ پورے ایوان میں اندھیرا چھا گیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی بجلی بھی بند جبکہ متبادل جنریٹرز بھی جواب دے گئے۔ اسپیکر اپنے چیمبر میں چلے گئے لیکن اپوزیشن کا احتجاج اور دھرنا جاری رہا۔ کچھ دیر بعد اسپیکر واپس آئے اور ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع کی۔ اپوزیشن ارکان نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ ادھر کراچی میں پانی کی لائن کے تنازع پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے  تحریک انصاف  کے رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی  پر حملے کی بازگشت سندھ اسمبلی میں بھی سنائی دی۔ حکومت نے رمضان گھانچی پر حملے کو افسوسناک قرار دیا لیکن مذمتی قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جس پراپوزیشن نے خوب شورشرابہ کیا۔ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو اانکوائری رپورٹ تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا تاہم اپوزیشن نے ایک نہ سنی اور احتجاج جاری رکھا۔ اسپیکر نے اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔