Thursday, April 25, 2024

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پھر ہنگامہ ، ایم ایم اے اور پی ٹی آئی ارکان میں ہاتھا پائی

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پھر ہنگامہ ، ایم ایم اے اور پی ٹی آئی ارکان میں ہاتھا پائی
March 7, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں احتجاج، نعرے اور دھرنے کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ ارکان نے ایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ ڈالے۔ کارروائی کے آغاز پر اپوزیشن لیڈر نے بات کرنے کی اجازت چاہی، اپوزیشن نے وقفہ سوالات سے قبل ہی احتجاج شروع کر دیا۔ ایم کیو ایم کے محمد حسین نے عبدالرشید کا مائیک بند کیا، پی ٹی آئی ارکان نے گھیراو کیا۔ دونوں جانب سے نعروں کے دوران ہی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپوزیشن لیڈر کے خلاف تحریک استحقاق پیش ہو گئی۔ فردوس ششمیم کے خلاف تحریک کی اجازت اسپیکر نے دی، پیپلز پارٹی نے حمایت کی۔ سندھ اسمبلی میں پہلی بار ہنگامہ آرائی سے بات ہاتھا پائی تک پہنچی اور وزرا نے اپوزیشن رکن کا دفاع کیا۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم کے خلاف تحریک استحقاق سات رکنی کمیٹی کے سپرد کردی گئی، جو اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔