Friday, April 19, 2024

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر کی نادر مگسی کو شاگرد بنانے کی خواہش

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر کی نادر مگسی کو شاگرد بنانے کی خواہش
November 22, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) بدھ کے روز بھی سندھ اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا ۔
آغا سراج درانی کے ایم کیو ایم رکن کیلئے چٹکلے پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔
دیوان چند چاولہ اور نند کمار کے سوالات پر اسپیکر نے شگوفے چھوڑ دیئے۔
آغا سراج نے جام خان شورو کو مخاطب کیا اور گٹکا نہ کھانے کا حکم دیا ۔ ساتھ گٹکا بنانے کی بات کہہ کر ایوان کو پُرمزاح بنایا ۔
ایوان میں کار ریس کے فاتح نادر مگسی کو دیکھا تو آغا سراج نے پھر دلچسپ مکالمہ کیا اور شاگرد بنانے کی خواہش کی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی رکن رکن سیما ضیا اور شہلار ضا کے درمیان ایک بار پھر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
جانوروں کی رجسٹریشن اور ٹریڈنگ سے متعلق لائیو اسٹاک رجسٹریشن اتھارٹی بل ایوان میں متعارف کرادیا گیا اور اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا گیا۔