Thursday, March 28, 2024

سندھ اسمبلی کے 22 رکنی پارلیمانی وفد کا پنجاب اسمبلی کا دورہ،استقبال کیلئے کوئی نہ پہنچا

سندھ اسمبلی کے 22 رکنی پارلیمانی وفد کا پنجاب اسمبلی کا دورہ،استقبال کیلئے کوئی نہ پہنچا
November 26, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی کے 22 رکنی پارلیمانی وفد نے پنجاب اسمبلی کادورہ کیا،استقبال کے لیے کوئی بڑی شخصیت نہ پہنچی،نصرت سحرعباسی کاکہناتھا اس دورے سے بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملا۔ سندھ اسمبلی کے 22 رکنی پارلیمانی وفد کی پنجاب اسمبلی آمدہوئی ، استقبال  کے لیے نہ کوئی وزیر اور نہ ہی مشیرپہنچا،تحریک انصاف کا کوئی ایم پی اے بھی پارلیمانی وفد کے استقبال کے لیے نہ پہنچا۔ وفدکے شرکا نے شکوہ کیا کہ ہمارے استقبال کے لیے کوئی موجود نہیں ، کیا  پولیس نے استقبال کرناہے ، پارلیمانی وفد نے پنجاب اسمبلی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔ قائم مقام سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے وفد کو اسمبلی کے مختلف حصوں اور قانون سازی سے متعلق بریف کیا۔ سندھ اسمبلی کے پارلیمانی وفد کے شرکا پنجاب اسمبلی کے دورے کے بعد قذافی اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہوگئے جہاں اُن کے ارکان پنجاب اسمبلی کے ساتھ میچ کااہتمام کیاگیاتھا۔