Saturday, May 11, 2024

سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کا آج آخری روز

سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کا آج آخری روز
January 4, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کا آج آخری روز ہے۔

پی ایس 88 ملیر، پیپلزپارٹی کے محمد یوسف بلوچ، پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے پی ایس 88 کے 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی۔ پی ایس 43 سانگھڑ کی نشست پر بھی امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی جاری ہے۔ پی ایس 88 ملیر، پی ایس 42 سانگھڑ کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ 16 فروری کو ہو گی۔