Saturday, September 7, 2024

  سندھ اسمبلی : کھلونا پستول کی خرید و فروخت پر پابندی اور گمبٹ یونیورسٹی کےنام کی تبدیلی کا بل منظور

   سندھ اسمبلی : کھلونا پستول کی خرید و فروخت پر پابندی اور گمبٹ یونیورسٹی کےنام کی تبدیلی کا بل منظور
August 11, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ اسمبلی کے آج کے اجلاس میں کھلونا پستول اور گنوں کی تیاری، خرید وفروخت  پر پابندی کی قرار داد سمیت دو قراردادیں اور گمبٹ یونی ورسٹی کے نام تبدیل کرنے کا بل منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے پلاسٹک کے کھلونا پستول اور گن کی تیاری اور خریدوفروخت پر پابندی کی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  بچوں میں کھلونا پستول کے استعمال سے ان پر برا  اثر پڑ رہا ہے۔ پاکستان تحریک  انصاف  کے رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین نے اس موقع پر کہا کہ سیف الدین خالد کو اصل پستول کی خریداری اور فروخت کے خلاف قرارداد لانی چاہیئے تھی۔ اجلاس میں گمبٹ یونی ورسٹی کا نام پیر قادر شاہ جیلانی رکھنے کا بل منظور کر لیا گیا۔جبکہ میرپورخاص میں ہائی کورٹ بنچ  مقرر کرنے ، سکھر میں یونی ورسٹی کے قیام کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔