Sunday, September 8, 2024

سندھ اسمبلی کا ٹنڈو محمد خان میں شراب سے ہلاکتوں کی انکوائری کا حکم

سندھ اسمبلی کا ٹنڈو محمد خان میں شراب سے ہلاکتوں کی انکوائری کا حکم
March 22, 2016
کراچی (92نیوز) ٹنڈو محمد خان میں شراب بیچنے اور اس سے ہلاکتوں پر سندھ اسمبلی نے انکوائری کا حکم دےدیا ۔ لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی میئر کے ماتحت کرنے کی ایم کیوایم کی قرارداد خلاف ضابطہ قراردے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہوا تو ٹنڈو محمد خان میں کچی شراب پینے سے ہلاکتیں موضوع بحث رہیں لیکن کیا کہنا سائیں سرکار کے وزیر کا۔ وزیر ایکسائز گیان چن بولے کہ متعلقہ افسران کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ شراب کچی ہو یا پکی سرعام فروخت بند کی جائے گی۔ پیر کو ادارہ ترقیات کراچی ہاتھ سے نکلنے پر خاموشی اختیارکرنے والی ایم کیو ایم نے لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی مئیر کے ماتحت کرنے کابل پیش کیا جسے پیپلزپارٹی نے ضابطہ اخلاق کے خلاف قرار دے کر مسترد کر دیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پی آر سی اور ڈومیسائل کو کمپیوٹرائز کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا۔