Thursday, April 25, 2024

سندھ اسمبلی کا دوسرا روز بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا

سندھ اسمبلی کا دوسرا روز بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا
September 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ اسمبلی میں دوسرے دن بھی خوب گرما گرمی رہی ، حکمران اور اپوزیشن میں تو تکرار کے باعث کان پڑی آواز سنائی نہیں دی، دوسری جانب ارکان سندھ اسمبلی کی تعلیمی قابلیت کی حیران کن رپورٹ بھی منظرعام پر آگئی، ارکان میں نان میٹرک اور انڈر گریجویٹ بھی شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی پروین قائمخانی نے  عارف جتوئی کوامریت کی پیداوار قراردےدیا،جس پر اسمبلی میں خوب شورشرابہ ہوا۔ ڈپٹی اسپیکرریحان لغاری اپوزیشن کو خاموش  رہنے کی تلقین کرتی  رہیں لیکن کسی نے ان کی نہ سنی۔پروین قائمخانی نےکہاکہ آئینہ دیکھاتوبرامان گئے،یہ بھی کہاکہ کوئی قائد کے خلاف ایک لفظ بولے تو سو لفظ بولیں گی۔ دوسری جانب ارکان سندھ اسمبلی کی تعلیمی قابلیت کے حیران کن رپورٹ 92 نیوزنےحاصل کرلی ہے  ، قانون سازی کرنیوالی سندھ اسمبلی میں نان میٹرک، انڈر گریجویٹ ارکان بھی شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کے 11 فیصد ارکان  انٹرپاس ہیں ، 11 ارکان نے میڑک پاس کیاہے جبکہ 5  کی تعلیمی قابلیت  پرائمری اور مڈل ہے ۔ چار ارکان نے ڈگری کے بتایاہی نہیں۔ سندھ اسمبلی کے صرف 26 فیصد ارکان کے پاس مختلف شعبوں میں ماسٹرز ڈگری۔