Friday, April 26, 2024

سندھ اسمبلی کا اجلاس ، میئر کراچی کی آمد ،اراکین نے رہائی پر مبارکباددی  

سندھ اسمبلی کا اجلاس ، میئر کراچی کی آمد ،اراکین نے رہائی پر مبارکباددی  
November 18, 2016

 کراچی(92نیوز)سندھ اسمبلی  میں مئیر کراچی کی آمد کسی نے رہائی کی مبارک باد دی تو کسی نے سمارٹ ہونے کی تعریف کی مگر نثار کھوڑو بولے مقامی حکومتوں کو دو ہزار ایک والا اختیار نہیں مل سکتا ۔

تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی ارباب غلام رحیم کی چھٹی کی درخواست پر شور شرابہ شروع۔ اسپیکر نے حاضرین سے پوچھا کہ کیا ارباب غلام رحیم کو چھٹی دے دیں جس پر حکومتی ارکان نے  نو نو کے نعرے لگائے اور کہا کہ ارباب رحیم نہ آتے ہیں نہ درخواست دیتے ہیں۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ یہ ان لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے جنہوں نے ارباب رحیم کو ووٹ دیا۔ ارباب رحیم کو استعفی دے دینا چاہیئے۔اجلاس میں ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی مظاہر امیر,خالد بن ولایت,خالد افتخار کی بیرون ملک رخصت منظور کر لی گئی ۔

جب  سندھ اسمبلی میں  مئیر کراچی  وسیم اختر  آئے تو متحدہ کے اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا  اسپیکر آغا سراج درانی نے بھی ہلکی پھلکی شرارت سے کشت زعفران کردیا ، ایسے میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے مئیر کے اختیار نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے سندھ اور ضلعی حکومت کے درمیان برج بننے کی پیش کش کر دی ۔ لیکن سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے دو ٹوک انداز میں دو ہزار ایک والے اختیار دینے سے انکار کر دیا ۔

جمعہ کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پرائیوٹ اسکول کی زیادہ فیسوں اور پبلک سروس کمیشن کے امیدواروں کو نوکری دیئے جانے  کی قرار داد منظور کرتے ہوئے اجلاس کو پیر تک ملتوی کردیا گیا ۔