Thursday, April 25, 2024

سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کی نزر ہو گیا

سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کی نزر ہو گیا
November 19, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کی نزر ہو گیا۔ حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے پر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر اور ارکان کی عدم دلچسپی  کی روایت برقرار رہی۔ ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ کی تاخیر سے اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں حکمراں پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔ جیالے وزرا نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن ارکان نے ہمیں گالیاں دیں، اس پر معافی مانگیں۔ پیپلزپارٹی ارکان نے شور شرابہ کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان نوک جھونک جاری رہی۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ ایوان میں موبائل فون پر ویڈیوز بنا کر بیحرمتی کی گئی۔ ہنگامہ آرائی پر بھی افسوس ہے۔ بولے اختیارات استعمال کئے تو سب ناراض ہونگے۔ سندھ اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی ختم نہ ہونے پر اسپیکر نے اجلاس 22 نومبر تک ملتوی کر دیا۔