Thursday, March 28, 2024

سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا

سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا
January 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کا اجلاس اراکین کی عدم موجودگی کی وجہ سے شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہوا تو اراکین موجود نہیں تھے جس پر فورا ہی اجلاس پیر کی دوپہر دوبجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ فردوس شمیم نقوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورم پوراکرنا حکومتی اراکین کی بھی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چوروں اور لٹیروں کی حکومت ہے۔ مرادعلی شاہ اور بلاول بھٹو کےخلاف ثبوت ہیں انہیں جیل جانا ہو گا۔ اپوزیشن رکن عارف جتوئی کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔  کوئی رکن کورم کی نشاندہی نہ کرئے تو اجلاس جاری رہنا چاہے۔ اپوزیشن نے کہا کہ یہ بڑی شرم کی بات ہے کہ گوشوارہ جمع نہ کروانے پر سندھ کابینہ کے نصف ارکان نااہل ہو چکے ہیں۔