Thursday, April 25, 2024

سندھ اسمبلی اجلاس ، ارکان کے ایک دوسرے کی قیادت کیلئے شیم شیم کے نعرے

سندھ اسمبلی اجلاس ، ارکان کے ایک دوسرے کی قیادت کیلئے شیم شیم کے نعرے
April 16, 2019

 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کا شور شرابہ شروع ہو گیا۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کی قیادت کیلئے شیم شیم کے نعرے لگا دیئے۔

 کپتان کے کھلاڑی خرم شیر زمان کی بولنے کی استدعا کو اسپیکر نے ٹوک دیا۔ سراج درانی بولے چیلنج کرتا ہوں باہر آکر بات کریں، میں غلط ہوں تو تحریک عدم اعتماد لائیں۔

 اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے جواب میں کہا ایوان اس طرح نہیں چلتا، آپ چاہتے ہیں میں جھوٹ بولوں؟۔

 جیالوں اور کھلاڑیوں میں تکرار شروع ہو گئی اور ایوان اکھاڑا بن گیا۔ قیادت کے خلاف شیم کے الفاظ استعمال کرنے پر ہنگامہ ہوا۔

 پی پی کے برہان چانڈیو اور پی ٹی آئی کے ارسلان تاج میں جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی۔ دونوں جانب کے سینئر ارکان نے معاملہ بڑھا دیا۔

 اسپیکر سراج درانی نے اپوزیشن لیڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ میرے گھر آئیں، شہد کھلاؤں گا، بہت کچھ پلاؤں گا، جواب میں فردوس شمیم نقوی نے کہا آپ نیب دباؤ کا شکار ہیں۔

 اسپیکر نے نیب حراستی آفس کو ہندوستان سے تشبیہ دیدی، کہتے ہیں میں نیب ریمانڈ پر ہندوستان میں تھا، اللہ نہ کرے آپ وہاں جائیں۔