Friday, April 26, 2024

سندھ اسمبلی کا اجلاس بدنظمی کا شکار ، نصرت عباسی اور امداد پتافی میں تلخ جملوں کا تبادلہ

سندھ اسمبلی کا اجلاس بدنظمی کا شکار ، نصرت عباسی اور امداد پتافی میں تلخ جملوں کا تبادلہ
January 20, 2017
کراچی(92نیوز)سندھ اسمبلی کا اجلاس مچھلی بازار بن گیا،حکومتی ارکان نے بلاول بھٹو کی ریلی میں بجلی بندش پر آسمان سر پہ اٹھالیا جبکہ نصرت عباسی اور امداد پتافی میں الفاظ کی جنگ چھڑگئی،ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو پی پی اراکین نے بلاول بھٹو کی ریلی میں بجلی کا معاملہ اچھال دیا، اراکین نشستوں پر کھڑے ہوئے اور شور شرابا شروع کردیا، قائم مقام اسپیکر نے سمجھایا لیکن کسی کو سمجھ نہ آیا، ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ فنکشنل لیگ کی نصرت عباسی نے وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی کو راکٹ منسٹر پکارا تو طوفان برپا ہوگیا بولیں آپ سوال کا جواب انگریزی میں پڑھ کر سنائیں۔ امداد پتافی نے تنقید کے جواب میں نصرت عباسی کو ڈرامہ کوئین قرار دیدیا، بولے آپ چیمبر میں آجائیں، جواب پڑھ کر سنادوں گا۔ اسپیکر شہلا رضا نے نازیبا الفاظ کارروائی سے حذف کراتے ہوئے اجلاس پیر کی صبح تک ملتوی کردیا۔