Friday, March 29, 2024

سندھ اسمبلی کا اجلاس ، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے ارکان کے درمیان جھگڑا

سندھ اسمبلی کا اجلاس ، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے ارکان کے درمیان جھگڑا
June 23, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے ارکان کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ دونوں جماعتوں کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے بجٹ 2020 کو مسترد کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ کراچی وفاق کے خزانے میں 65 فیصد جبکہ سندھ کے خزانے میں 90 فیصد سے زائد حصہ جمع کراتا۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے شہری علاقوں کو  بجٹ میں یکسر نظرانداز کیا ہے۔ سندھ میں تعلیم ، صحت ، ٹرانسوپورٹ اور تقریبا تمام شعبے تباہ ہو چکے ہیں۔  سندھ اسمبلی ، اجلاس ، ایم کیوایم ، پیپلزپارٹی ، ارکان ، جھگڑا کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں لیکن کے فور منصوبہ جس کو 2020 میں مکمل ہوجانا چاہیے تھا اس پر پچھلے ایک سال سے کوئی کام ہی نہیں ہوا۔ ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے عدالتی فیصلے پر کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ انہیں عدالت کے فیصلے پر اعتماد ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ کراچی کے شہری علاقوں کو سندھ حکومت سے انکا جائز حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔