Sunday, September 8, 2024

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج پھر شورشرابے اور ہنگامہ آرائی کی نذر  

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج پھر شورشرابے اور ہنگامہ آرائی کی نذر  
January 15, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ اسمبلی کےاجلاس میں آج بھی شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی ہوتی رہی مگر اپوزیشن کے احتجاج کو خاطر میں لائے بغیر حکومتی اراکین نے سندھ کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل پاس کرا لیا ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کااجلاس چوبیس روزہ وقفےکےبعدڈپٹی اسپیکرشہلارضاکی زیرصدارت شروع ہوا توایم کیوایم اراکین نےمئیرکےاختیارات پربات کرناچاہی مگرڈپٹی اسپیکرنےوقفہ سوالات کاانتظارکرنےکامشورہ دے دیا  ایم کیوایم اراکین نےاحتجاج کیااور نشستوں سےکھڑےہوگئے۔ ڈپٹی اسپیکرشہلارضانےکہاکہ  وہ کراچی  میں رہتی ہیں، نہ کسی کودھمکی دیتی ہیں اورنہ ہی کسی سے ڈرتی ہیں۔ سینئیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی کے ایجنڈے سے ہٹ کر سندھ کریمنل  پراسیکیوشن  ترمیمی  بل تعارف کے لیے پیش کیا تو ایم کیو ایم سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئیں بل کی کاپیاں پھاڑیں اوراسپیکر کے روسٹرم کے سامنے جمع ہو گئے۔ اپوزیشن شور مچاتی رہی مگر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کسی کی ایک نہ سنی اور جلدی جلدی بل پاس کرالیا جس پر اپوزیشن اراکین شدید ناراض نظر آئے جبکہ سپیکر نے  اپوزیشن کے احتجاج پر کان دھرے بغیر اجلاس کی کارروائی پیر تک کے لیے ملتوی کردی ۔