Wednesday, April 24, 2024

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج بھی ہنگاموں کی نذر ہوگیا

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج بھی ہنگاموں کی نذر ہوگیا
December 18, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ اسمبلی کاآج ہونےوالااجلاس بھی ہنگامہ آرائی کی نذرہوگیا،اسپیکرنےاجلاس منگل تک ملتوی کرکےسائیں سرکارکویقینی شکست سےبچالیا۔ تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کاآج ہونےوالااجلاس بھی حسب روایت تاخیرکا شکارہوگیا،اسپیکرسراج درانی ایوان کوخالی دیکھ کرواپس چل دیے،بیس منٹ بعدواپسی ہوئی توچنداراکین کوایوان میں پایا،تلاوت ختم ہوتےہی اسپیکراورنصرت عباسی میں تلخ کلامی ہوگئی۔ اجلاس کے ایجنڈےمیں آڈٹ رپورٹ اوراسٹینڈنگ کمیٹیزکی رپورٹس شامل تھیں،جنہیں سکندرمیندھرو کےکہنےپرملتوی کیاگیا،پھرکیاتھا،ایوان مچھلی بازاربن گیا۔ اپوزیشن نےمطالبہ کیاکہ ووٹنگ کرائی جائےکیونکہ اپوزیشن اراکین کی تعداداکتیس اورحکومتی ارکان کی تعداد چھبیس تھی،اسپیکرنےموقع دیکھ کرسائیں سرکارکویقینی شکست سےبچانےکیلئےاجلاس منگل تک ملتوی کردیا۔