Friday, May 3, 2024

سندھ اسمبلی نے مالی سال 19-2018 کے بجٹ کی منظوری دیدی

سندھ اسمبلی نے مالی سال 19-2018 کے بجٹ کی منظوری دیدی
May 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ اسمبلی نے مالی 19-2018 کے بجٹ کی منظوری دے دی، 110 ارب روپے کے ضمنی اور آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اخراجات کی منظوری دی گئی ۔وزیراعلی مرادعلی شاہ کہتے ہیں سندھ متحد ہے ،تقسیم کی بات کرنیوالوں پر لعنت ،اگلی حکومت بھی ہم بنائینگے۔ سندھ اسمبلی میں مالی سال 19-2018 کے بجٹ پر بحث مکمل ہو گئی ، وزیراعلی مرادعلی شاہ نے تقریبا تین گھنٹے اختتامی تقریر کی ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی دل سے خدمت کی تھر سے ملکی ترقی وابستہ ہے ، ہرشعبے میں کام کیا اب کچھ وقت کے لیے اپنے لوگوں میں واپس جائینگے۔ بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کے اعتراضات اور سیاسی معاملات پر بھی اظہار خیال کیا ،اشعار کا سہارا لیا اور سندھ میں الگ صوبے کے قیام کے مطالبے کا بھی جواب دیا۔ سندھ اسمبلی نے اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک مسترد کرتے ہوئے  ایک کھرب 10ارب روپے سے زائد کےمطالبات زر کی بھی منظوری دی ۔ سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں 8 روز کے دوران 71 ارکان نے حصہ لیا ،28 منٹ تک اپوزیشن ارکان بولے وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر نے تقریبا تین تین گھنٹے تقاریر کیں۔