Sunday, April 28, 2024

سندھ اسمبلی، نصرت سحر عباسی اور وزیر صحت کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سندھ اسمبلی، نصرت سحر عباسی اور وزیر صحت کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
June 4, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی میں نصرت سحر عباسی اور وزیر صحت کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، نصرت سحر عباسی نے وزیر صحت کے ریمارکس پر سخت احتجاج کیا۔ سندھ اسمبلی اجلاس کے آغاز میں ہی ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل کے جوابات پر اپوزیشن کی جانب سے اعتراض کیا گیا۔ نصرت سحر عباسی نے موقف اپنایا کہ وزیر صحت انگریزی میں تقریر کیوں کررہی ہیں؟۔ حلیم عادل شیخ بولے سندھ میں راشن نہیں بھاشن ملا، ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں مریضوں کیلئے کچھ کرو۔ وزیر حلقے میں نہیں جاتے ڈر کہ بیٹھے رہے۔ آبادی کے بڑے حصے کو دو وقت کی روٹی نہیں ملتی۔