Tuesday, May 7, 2024

سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، شہلارضا نصرت سحرعباسی کی جانب سے جوتا دکھانے پر برہم

سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، شہلارضا نصرت سحرعباسی کی جانب سے جوتا دکھانے پر برہم
May 19, 2018
کراچی (92 نیوز) اقتدار کے آخری ایام میں جیالی سرکار اور اپوزیشن کے تعلقات مزید خراب ہو گئے۔ صورتحال تلخ کلامی سے بڑھ کر جوتے دکھانے تک جا پہنچی۔ فنکشنل لیگ  کی نصرت سحر عباسی نے  شہلا رضا کو اسمبلی میں جوتا دکھا دیا جس کے بعد اسمبلی میں ہر طرف بس شور شرابہ ہی تھا ۔ ادھر اپوزیشن کی خواتین اراکین کا متنازعہ ریمارکس پر شدید احتجاج بھی سامنے آیا۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے بھی تنقید کےخوب تیر برسائے۔ تلخ کلامی بڑھنے پر شہلا رضا نے نصرت سحر عباسی کو ایوان سے نکل جانے کا کہا تو غصے میں بھری نصرت سحر عباسی نے آؤ دیکھا نہ تاؤ  اور جوتا اتارا اور ڈپٹی اسپیکر کو خوب زچ کیا۔ جوتا دکھائے جانے پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا جلا ل میں آگئیں اور اپوزیشن رکن نصرت سحر عباسی کو ایک روز کے لیے اسمبلی سے باہر کرنے کا حکم سنا ڈالا۔