Monday, May 13, 2024

سندھ اسمبلی میں شروع ہونیوالی ہنگامہ آرائی گالم گلوچ میں بدل گئی

سندھ اسمبلی میں شروع ہونیوالی ہنگامہ آرائی گالم گلوچ میں بدل گئی
January 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے مابین شروع ہونے والی  بحث پہلے تکرار اور پھر گالم گلوچ میں تبدیل ہو گئی ۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب وزیر صحت عذرا افضل پیچوہو کو اپوزیشن رکن عارف جتوئی کا سوال کرنے کا طریقہ پسند نہ آیا۔ جس پر حکومتی اور اپوزیشن بنچوں  کے مابین پہلے تکرار شروع ہوئی  جو اچانک گالم گلوچ میں بدل گئی ۔ تحریک انصاف  کے رکن ارسلان تاج نےالزام لگایاکہ پیپلزپارٹی کے رکن نے گالی دی ہے۔ صوبائی وزیرامتیاز شیخ نےکہاکہ یہ روزانہ منصوبہ بندی کےتحت اسمبلی کا ماحول خراب کرتے ہیں،کسی نے کوئی گالی نہیں دی۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج دررانی نے کہاکہ کسی نےگالی دی ہے تو معلوم کرتے ہیں ۔ گالی کس نے دی کس کو دی ،ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی تھا کہ  وزیر بلدیات سعید غنی نے اپوزیشن کو  بے شرم   کہہ کر جلتی پر تیل پھینک دیا۔ سعید غنی کے بیان سے اپوزیشن  نے ہنگامہ شروع کردیا شور ایسا کہ کانوں پڑی آواز سنائی  نہ دے ۔