Monday, May 6, 2024

سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، بلدیاتی بل نئی ترامیم کے ساتھ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا

سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، بلدیاتی بل نئی ترامیم کے ساتھ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا
December 11, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی نے ہنگامہ آرائی، ہاتھا پائی اورشورشرابے کے دوران سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ نئی ترمیم کے ساتھ منظورکرلیاگیا۔

حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں ہاتھا پائی، تلخ کلامی اور نعرے بازی بھی ہوئی، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اورپھرمعاملہ تلخ کلامی اورگالم گلوچ سے آگے بڑھ کرہاتھاپائی تک پہنچ گیا۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے لسانیت کی سیاست شروع کردی،ہارس ٹریڈنگ کے الزامات افسوسنا ک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں ان پڑھ اپوزیشن سے واسطہ پڑا، ہمیں پاکستان کا حصہ سمجھو، ایسا نہ ہوکچھ اورسوچنے لگیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گورنرکا ہارس ٹریڈنگ کا الزام افسوسنا ک ہے۔

پاس ہونے والے نئے بلدیاتی ایکٹ کے مطابق،میئرکا الیکشن شوآف ہینڈ کے ذریعے ہوگا، منتخب ارکان ہی میئرکا الیکشن لڑسکیں گے۔ میئرکراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کا شریک چیئرمین اورسالڈ ویسٹ کا چیئرمین ہوگا۔