Friday, April 26, 2024

سندھ اسمبلی میں پولیس آرڈر بحالی کا ترمیمی بل منظور

سندھ اسمبلی میں پولیس آرڈر بحالی کا ترمیمی بل منظور
June 13, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ کا اعتراض لگا کر واپس کیا گیا پولیس آرڈر 2002 کی بحالی کا ترمیمی بل دوبارہ منظور کر لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ نے بل پر اعتراض لگائے تھے۔ ہم نے اپوزیشن اور سول سوسائٹی کی مشاورت سے ترمیم کر دی ہے۔ گورنر سندھ سے درخواست ہے اب وہ ایک دن میں پولیس بل کی توثیق کرکے بھیج دیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 10 جون کو گورنر سندھ اجلاس بلانے کی سمری منظوری کرنے کو کہا۔ گورنر سیکریٹریٹ سے جواب ملا کہ گورنر تین بجے سے پہلے دستیاب نہیں۔ ایسی باتوں پر دیوار سے سر پیٹنے کو دل کرتا ہے۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سات برسوں کی محنت سے ہم نے اسپتال بنائے، وفاق نے اسپتال تو لے لئے لیکن فنڈز نہیں دئیے۔ صوبے کے لوگوں نے ہم پر بھروسہ کیا، اگر کوئی غلط کام میں ملوث ہے تو ہم اسے پکڑیں گے۔