Thursday, May 2, 2024

سندھ اسمبلی میں پولیس آرڈر 2002 کی بحالی کا بل منظور

سندھ اسمبلی میں پولیس آرڈر 2002 کی بحالی کا بل منظور
May 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی میں پولیس آرڈر 2002 کی بحالی کا بل منظور کرلیا گیا ، اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس پر پھینک دیں۔ حلیم عادل نے کہا پولیس کو زرداری فورس نہیں بننے دیں گے، مکیش کمار نے کہا یہ وفاق میں اپنی ناکامی چھپانے کیلئے شور مچاتے ہیں۔ سندھ اسمبلی نے صوبے میں پولیسنگ کا نیا قانون منظور کرلیا، آئی جی کو عوامی شکایات پر ہٹایا جاسکے گا، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی تقرری وزیراعلیٰ کی مشاورت سے ہوگی، اپوزیشن جماعتوں نے پولیس آرڈر 2002 کے خلاف ایوان سے واک آوٹ کیا۔ حلیم عادل شیخ نے  پولیس آرڈر 2002 کی بحالی کے بل کیخلاف بولتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ کااختیار دینے کے لیے سب کچھ ختم کردیا، بھتہ نہ دینے اور قبضہ میں مدد نہ دینے والوں کو فارغ کردو کی پالیسی اپنا لی گئی ، صرف دھونس کے بل بوتے پر حکومت سندھ کام کر رہی ہے۔ ایوان میں ایڈز کی گونج بھی سنائی دیتی رہی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ محکمہ صحت وزیر اعلیٰ کے پاس ہے ، پھر سندھ کو ایڈز کیوں لگ گیا ۔ اجلاس کے دوران وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ایچ آئی وی آوٹ بریک پر ایوان کو تفصیلات سے آگاہ کیا، ایچ آئی وی پازیٹو پر پبلسٹی اور سیاست نہ کی جائے ، متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کی سماجی زندگی داو پر لگی ہوئی ہے۔