Friday, May 10, 2024

سندھ اسمبلی میں حج اخراجات میں اضافے کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور

سندھ اسمبلی میں حج اخراجات میں اضافے کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور
February 7, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی میں حج اخراجات میں اضافے کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ سندھ اسمبلی میں حج اخراجات میں اضافےکےخلاف مشترکہ قرارداد پیش کی گئی۔ اہم معاملے پر پیپلزپارٹی کی سعدیہ جاوید اور ندا کھوڑو بولیں 63 فیصد اخراجات بڑھا کر حج کرنا مشکل بنا دیا گیا۔ ایم ایم اے کے عبدالرشید نے کہا کہ پی آئی اے خسارہ حاجیوں سے پورا کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے کہا کہ حج اخراجات کے معاملے پر ملک میں تماشہ لگا دیا گیا ہے۔ ایم کیوایم تحریک لبیک اور جی ڈی اے ارکان نے بھی حج اخراجات میں اضافے کی مذمت کی۔ وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ خان صاحب تو تعویذوں پر چلتے ہیں۔ سندھ اسمبلی نے وفاقی حکومت سے حج اخراجات میں اضافہ واپس لینے کی قرارداد کثرت رائے سےمنظور کرلی۔ اجلاس جمعے تک ملتوی کر دیا گیا۔