Sunday, May 5, 2024

سندھ اسمبلی میں بجلی کے بعد پانی دو کے نعرے

سندھ اسمبلی میں بجلی کے بعد پانی دو کے نعرے
April 20, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کا ایوان آج پھر مچلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا ، اپوزیشن اور حکمرانوں کی توتو میں میں کے دوران کان پڑی آواز بھی سنائی نہ دی۔ نصرت سحر عباسی  نے محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتیوں پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا اور نیب سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ فنکشنل لیگ ایم کیوایم لندن کی طرف جارہی ہے۔ دہشتگردی پھیلانا چاہتی ہے جس پر فنکشنل لیگ کے اراکین نے شدید احتجاج کیا  اور سیٹوں پر کھڑے ہو گئے ۔ ایم کیوایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے والے سیف الدین خالد نے اورنگی ٹاون کو پانی دینے کے لئےآواز اٹھائی اور خلاف ایوان میں ڈھیرا ڈالنےکا اعلان کر دیا ۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ سیف الدین خالد ڈرامے بازی کر رہےہیں ، صورتحال اتنی خراب نہیں جتنی یہ بتا رہے ہیں۔ اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیںاور شدید نعرے بازی کی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے پارٹی تبدیل کرنے والے اراکین کے خلاف ریفرنس تیار کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ریفرنس تیار کر کے الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔