Saturday, April 27, 2024

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ گرفتار

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ گرفتار
February 16, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری میمن گوٹھ اور گڈاپ تھانوں میں چھ فروری کو درج مقدمات پر عمل میں لائی گئی۔

حلیم عادل کو پی ایس اٹھاسی کے ضمنی الیکشن کے دوران قانون کی خلاف ورزی کے بعد حراست میں لیا گیا، پانچ مسلح گارڈ بھی گرفتار کرلیے۔ ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر سعیدغنی کا کہنا ہے قانون کی خلاف ورزی اور فائرنگ کرنے پر حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی۔

ادھر دوسری جانب قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے خود پر حملے کا الزام عائد کردیا، ویڈیو بیان میں کہا انہوں نے صبح ہی خود پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا، حملہ پولیس کی موجودگی میں کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا، حلقہ پی ایس 88 میں موجود نہیں تھا، پی ٹی آئی کے لوگوں پر حملے کے بعد آیا، پولیس کی موجودگی میں مجھ پر فائرنگ کی گئی۔ بلاول زرداری اور مُراد علی شاہ نے پولیس کو ٹاسک دیکر بھیجا تھا۔