Tuesday, April 23, 2024

سندھ اسمبلی میں ارکان کی غیر حاضری پر قائم علی شاہ برہم

سندھ اسمبلی میں ارکان کی غیر حاضری پر قائم علی شاہ برہم
June 20, 2015
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےسندھ اسمبلی میں ارکان کی غیرحاضری پربرہمی کااظہارکردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اجلاس میں شرکت کیلئےسندھ اسمبلی میں پہنچےتوایوان میں ارکان کی کم تعدادپربرہمی کااظہارکیااورنظم وضبط کی خلاف ورزی کی کارروائی کاعندیہ دیدیا۔ وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ دوروز پہلےکہاتھاحاضری یقینی بنائیں لیکن ہدایت کونظراندازکیاگیا۔ وڈےسائیں نےسینئروزیرنثارکھوڑوکومخاطب کیااورکہاکھوڑو صاحب آپ توپارلیمانی لیڈرہیں،بتائیں اراکین کہاں ہیں۔