Thursday, March 28, 2024

سندھ اسمبلی میں آرمز ترمیمی بل پیش‘ اسلحے کی فروخت کیلئے بیلسٹک دستخط لازمی قرار

سندھ اسمبلی میں آرمز ترمیمی بل پیش‘ اسلحے کی فروخت کیلئے بیلسٹک دستخط لازمی قرار
September 22, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ آرمز ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں متعارف کر ادیا گیا۔ ہتھیاروں کے لیے بیلسٹک دستخط لازمی قرار۔ تفصیلات کے مطابق سندھ آرمز ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں متعارف کرا دیا گیا۔ سندھ آرمز ترمیمی بل صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے پیش کیا جس کے تحت ہتھیاروں کے لیے بیلسٹک دستخط لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بل کے تحت اسلحہ ڈیلر ہتھیار فروخت کرنے سے پہلے نادرا سے تصدیق شدہ انگوٹھے کا نشان لے گا اور بغیر شناختی کارڈ اسلحہ فروخت نہیں ہو سکے گا۔ اسلحے کی فروخت کے فوری بعد ہتھیار سے دو آزمائشی فائر کرکے گولی کے خول جمع کرائے گا۔ گولی کے خول کا ریکارڈ فرانزک لیب میں جمع ہو گا۔ ہتھیار کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گی جبکہ اسلحہ فروخت کنندہ، خریدار کے تمام دستاویز بھی لازمی جمع کرانے ہونگے۔ ترمیمی ایکٹ بل پاس ہوتے ہی فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔ فرانزک لیب کے قیام کا مقصد ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے مقدمات کی بہتر تفتیش میں مدد فراہم کرنا ہے۔