Friday, April 19, 2024

سندھ اسمبلی: معلومات کی فراہمی کا نیاقانون پاس، اراکین اسمبلی کی سندھ حکومت کو مبارکباد

سندھ اسمبلی: معلومات کی فراہمی کا نیاقانون پاس، اراکین اسمبلی کی سندھ حکومت کو مبارکباد
March 13, 2017
کراچی (92نیوز)سندھ حکومت نے چارسال بعد بالآخر شفافیت اور معلومات کی فراہمی کا قانون بنا ہی دیا اراکین اسمبلی کی سندھ حکومت کو مبارکباد بل کے تحت ہرمحکمہ کے لیے شہریوں کو معلومات کی فراہمی قانون کے مطابق لازمی ہوگی سندھ اسمبلی اجلاس میں  کچرے کی بازگشت بھی سنائی دی ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی میں اجلاس خلاف توقع پرسکون رہا ایوان میں ایک بار پھر کچرے کا ذکر بھی ہوا ایم کیو ایم کے دیوان چند چاولہ نے سکھر میں صفائی کے ناقص انتظامات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے  کچرے پر نظم سنا ڈالی ۔  چار برس بعد آخر کارمعلومات تک رسائی کا بل 2016 اسمبلی میں پیش کردیا گیا جسے اپوزیشن رہنماؤں نے بھی سراہا ۔ وقفہ سوالات کے دوران سینئروزیر نثارکھوڑو وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کی ناجائز بلنگ اور دیگر شکایات کے لیے رابطہ کمیٹی برائے مانیٹرنگ قائم کردی گئی ، جس کے بعد اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ۔