Monday, May 13, 2024

سندھ اسمبلی ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں 7 ترامیم کا بل منظور

سندھ اسمبلی ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں 7 ترامیم کا بل منظور
January 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز)سندھ اسبلی میں  لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں  7 ترامیم کا بل منظور کر لیا گیا ۔ اپنی تجاویز مسترد کرنے پر اپوزیشن نے ہنگامہ برپاکردیا۔ سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں 7 ترامیم کا بل منظور کر لیا گیا جب کہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تجاویز مسترد کر دی گئیں جس کے بعد  اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی اور ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیربلدیات سعیدغنی  کا کہنا تھا تمام ترامیم الیکشن کمیشن کی سفارشات پر کی گئیں ، وفاقی وزرا ہم پر تنقید کے بجائے اپنے حالات درست کریں ۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی کار کردگی بہت منفی ہے جس سے  ملکی معیشت کی بری حالت ہے ۔ دوسری جانب سانحہ ساہیوال پر پنجاب اسمبلی کا ایوان بھی مچھلی منڈی بن گیا ، واقعے پر اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا ۔ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب حکومت سے جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ شور شرابے  اور نعرے بازی میں گھریلو ملازمین کے تحفظ کا بل پیش کیا گیا۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ ایوان اپوزیشن کے کہنے پر نہیں قواعد پر چلے گا، کل کا سیشن ان کیمرہ کر لیں ، بحث کرا لیں گے ۔