Thursday, April 25, 2024

سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کا اپنے ارکان اسمبلی کو سگ گزیدگی مہم کی نگرانی کا حکم

سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کا اپنے ارکان اسمبلی کو سگ گزیدگی مہم کی نگرانی کا حکم
March 24, 2021

کراچی ( 92 نیوز)ارکان سندھ اسمبلی نئی مشکل میں پھنس گئے، ارکان سندھ اسمبلی کو اپنے حلقے میں آوارہ کتوں کو قابوکرنا ہوگا،سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ارکان کو ہنگامی مراسلہ جاری کیاہے،جس ارکان سندھ اسمبلی کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

معطل ہونے سےبچنا ہے تو شہریوں کو کتوں سےبچانا ہوگا، ارکان  سندھ اسمبلی  نئی مشکل میں پھنس گئے ، سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ارکان کو ہنگامی مراسلہ جاری کردیا ، مراسلہ میں ارکان سندھ اسمبلی کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، کہاگیاہےکہ ارکان سندھ اسمبلی سگ گزیدگی مہم کی نگرانی کریں۔

سندھ پولیس کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز کو بھی احکامات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے آئی جی سندھ پولیس,سمیت تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کردیا۔

تحریک انصاف کےرکن سندھ اسمبلی راجہ اظہرنےکمشنر کراچی سمیت دیگر متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا، راجہ اظہر نے آوارہ اور پاگل کتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

 یہ بھی کہاکہ حلقے میں پاگل کتوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ، باربار نشاندہی کے باوجود متعلقہ افسران کے کانوں پر جوں بھی نہ رینگی۔